دبئی (سب نیوز)آئی سی سی نے سنجوگ گپتا کو نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا ہے۔سنجو گ گپتا کی تقرری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نومینیشن کمیٹی کی منظوری سے دی گئی، وہ اس سے پہلے بھارتی براڈکاسٹ کمپنی جیوسٹار سے منسلک رہے۔
اس طرح جے شاہ کے بعد ایک اور بھارتی شخصیت کو اہم عہدہ دے دیا گیا ہے، آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ سنجو گ گپتا کے پاس کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے، اس عہدہ پر ان کی تقرری کی خوشی ہے۔چیئرمین جے شاہ کے بعد سنجوگ گپتا دوسرے بھارتی ہیں جو اہم عہدہ پانے میں کامیاب ہوئے ہیں، آئی سی سی نومینیشن کمیٹی میں عمران خواجہ، رچرڈ تھامسن، شامی سلوا اور دیواجیت سائیکیا شامل ہیں۔
آئی سی سی پر بھارتی اجارہ داری، سنجوگ گپتا نئے چیف ایگزیکٹو مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔