Tuesday, July 8, 2025
ہومکھیلآئی ایل ٹی20 سیزن 4: عالمی کرکٹ ستارے ایک بار پھر جگمگانے کو تیار

آئی ایل ٹی20 سیزن 4: عالمی کرکٹ ستارے ایک بار پھر جگمگانے کو تیار


دبئی:ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کے چوتھے سیزن میں ایک بار پھر دنیا کے مایہ ناز ٹی20 سپر اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انگلینڈ کے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے چیمپئنز الیکس ہیلز، کرس ووکس، لیام لیونگسٹن، معین علی، فل سالٹ اور سیم کرن (سابقہ سیزن 3 کے ریڈ بیلٹ ونر اور سب سے قیمتی کھلاڑی) ایک بار پھر اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔ویسٹ انڈیز کے پاور ہٹرز جیسے روومن پاول، آندرے رسل، سنیل نارائن، شیر فین ردر فورڈ اور شائے ہوپ (سیزن 3 گرین بیلٹ ونر بہترین بیٹر) بھی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ زمبابوے کے سکندر رضا اور افغانستان کے فاضل حق فاروقی (سیزن 3 وائٹ بیلٹ ونر – بہترین بولر) بھی اس کرکٹ فیسٹیول کا حصہ ہوں گے۔

آسٹریلیا کے ٹِم ڈیوڈ اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولرز لوکی فرگوسن اور ٹم ساؤتھی بھی سیزن 4 کے لیے دستیاب ہوں گے۔ٹیموں نے سیزن 4 کے لیے اسکواڈز کی تیاری کے پہلے مرحلے میں آٹھ آٹھ کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے، جس میں پچھلے سیزن کے کھلاڑیوں کی ریٹینشن اور نئے کھلاڑیوں کی سائننگ شامل تھی۔ اب دوسرا مرحلہ ڈرافٹ/آکشن کے ذریعے مکمل کیا جائے گا جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔دبئی کیپیٹلز نے بولنگ لائن اپ کو مضبوط کرتے ہوئے افغان اسپنر وقار سلام خیل (سیزن 2 وائٹ بیلٹ ونر) کو شامل کیا ہے، جبکہ لیوک وُڈ اور محمد جواد اللہ بھی نئی شمولیات میں شامل ہیں۔ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز نے الیکس ہیلز، لیام لیونگسٹن اور شیر فین ردر فورڈ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

ڈیزرٹ وائپرز نے اینڈریز گوس کو بطور اوپنر سائن کیا ہے جبکہ سیم کرن، لوکی فرگوسن، وانندو ہسارنگا جیسے اہم کھلاڑی اسکواڈ میں واپس آئیں گے۔گلف جائنٹس نے افغان آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی، معین علی اور رحمان اللہ گرباز کو سائن کیا ہے۔ایم آئی ایمریٹس نے کرس ووکس اور سری لنکن آل راؤنڈر کمندو مینڈس کو سائن کیا ہے۔شارجہ واریئرز نے سکندر رضا، مہیش تھیکشنا، ساؤرَب نیتراوالکر اور ٹِم ڈیوڈ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کا آغاز منگل، 2 دسمبر 2025 (یومِ اتحاد – نیشنل ڈے) کو شاندار افتتاحی میچ سے ہوگا، جبکہ فائنل اتوار، 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ اس چھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں کل 34 میچز ہوں گے۔کرکٹ کے شائقین ایک بار پھر بہترین عالمی مقابلوں کے لیے تیار ہو جائیں یو اے ای کی سرزمین پر کرکٹ کا تہوار سجنے والا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔