بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور یورپ کے درمیان سبز اور کم کاربن کی ترقی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا تعلق ہر ملک، ہر فرد کی بقا اور انسانیت کے مستقبل اور تقدیر سے ہے ، اسی لئے تمام ممالک کو اس مسئلے سے نمٹنے کی کوشش کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اپنے توانائی کے ڈھانچے کو ایڈجسٹ کرتے ہوئے اور سبز ترقی کو فروغ دیتے ہوئے ، چین نے عالمی آب و ہوا کی حکمرانی میں فعال حصہ لینے کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سبز رنگ چین-یورپی یونین تعاون کا نمایاں رنگ ہے. چین اور یورپی یونین دونوں کم کاربن منتقلی اور سبز ترقی کے فروغ کے فعال حمایتی ہیں اور موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن پر مبنی بین الاقوامی آب و ہوا کی حکمرانی کے نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھے ہوئے ہیں.
انہوں نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے میں چین اور یورپی یونین کے درمیان مشترکہ مفادات اور تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ماحول دوست اور کم کاربن منتقلی میں تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی آب و ہوا کی حکمرانی میں مثبت کردار ادا کرنے کے لئے یورپی یونین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔