Sunday, July 6, 2025
ہومکامرسچین کی جانب سے سرکاری خریداری میں یورپی یونین سے درآمد شدہ طبی آلات کے حوالے سے اقدامات

چین کی جانب سے سرکاری خریداری میں یورپی یونین سے درآمد شدہ طبی آلات کے حوالے سے اقدامات

بیجنگ : متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق اور منظوری کے ساتھ، چینی وزارت خزانہ نے سرکاری خریداری میں یورپی یونین سے درآمد کیے جانے والے کچھ طبی آلات پر متعلقہ اقدامات اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتوار کے روز چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کمیشن نے 20 جون 2025 کو اپنی طبی آلات کی عوامی خریداری میں چینی کمپنیوں اور مصنوعات پر پابندیاں متعارف کروائیں اور عوامی خریداری کے شعبے میں چینی کمپنیوں کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنا جاری رکھا ۔ چین نے دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے بارہا اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ اختلافات کو بات چیت ، مشاورت اور دو طرفہ حکومتی خریداری کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کرنے کے لیے تیار ہے لیکن بدقسمتی سے، یورپی یونین نے چین کے خیر سگالی اور اخلاص پر مبنی رویے کو نظر انداز کیا اور اب بھی پابندیوں کے اقدامات اختیار کرنے اور تحفظ پسندی کی نئی رکاوٹیں کھڑی کرنے پر اصرار جاری رکھے ہوئے ہے جس پر چین کو جوابی اقدامات کرنا ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ متعلقہ اقدامات چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ اور منصفانہ مسابقت کے ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے ہیں۔ چین کے اقدامات صرف یورپی یونین سے درآمد شدہ طبی آلات کا احاطہ کرتے ہیں اور ان سے چین میں موجود یورپی اداروں کی مصنوعات متاثر نہیں ہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔