اسلام آباد: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، کرپشن، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور عوام کی بدترین حالت کے پیشِ نظر بانی تحریکِ انقلاب پاکستان محمد عارف نے ایک پرامن عوامی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔
محمد عارف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ انقلاب خون سے نہیں، قانون سے آئے گا۔ ہماری جدوجہد کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کے خلاف نہیں بلکہ ظلم، ناانصافی، اور مہنگائی کے خلاف ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہر پاکستانی کو انصاف، سستی تعلیم، صحت اور زندگی گزارنے کے لیے بنیادی سہولتیں میسر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اُس وقت آئے گا، جب پورا ملک نکلے گا! ہمیں اپنی خاموشی توڑنی ہوگی، یہ وقت ہے کہ سب پاکستانی مل کر قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے حقوق کی جنگ لڑیں۔ یہ احتجاج صرف احتجاج نہیں، بلکہ ایک اجتماعی ضمیر کی بیداری ہے۔
محمد عارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند مخصوص طبقے دولت سمیٹ کر عوام کو نظر انداز کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک دوسرے کی مدد کا موقع دیا ہے مگر ہم نے اسے خودغرضی میں بدل دیا ہے۔ تحریکِ انقلاب اسی سوچ کو بدلنے کا نام ہے۔
تحریکِ انقلاب کا منشور واضح ہے: پرامن احتجاج،انصاف کی فراہمی، مہنگائی کا خاتمہ، تعلیم و صحت سب کے لیے،بنیادی انسانی حقوق کی بحالی۔۔
محمد عارف نے کہا کہ یہ وقت خاموشی کا نہیں، بلکہ بیداری کا ہے۔ آئیں، ایک نئے پاکستان کے لیے آواز اٹھائیں۔
یہ وقت خاموشی کا نہیں،بیداری کا ہے،نئے پاکستان کے لیے آواز اٹھائیں،محمد عارف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔