Sunday, July 6, 2025
ہوماسلام آباداسلام آباد میں شدید بارش و ژالہ باری کے بعد ایمرجنسی آپریشن شروع

اسلام آباد میں شدید بارش و ژالہ باری کے بعد ایمرجنسی آپریشن شروع


اسلام آباد(سب نیوز ) وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد شہری انتظامیہ نے فوری ایمرجنسی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور ایم سی آئی نے مشترکہ کارروائی کا آغاز کیا۔

گرنے والے درختوں اور ملبے کو ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ اہم شاہراہوں، نالیوں اور انڈرپاسز کی صفائی بھی بھاری مشینری کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ سی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مختلف مقامات پر متحرک ہیں۔

تمام اقدامات کی نگرانی چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اور ڈی جی سول ڈیفنس خود کر رہے ہیں۔ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے خصوصی مانیٹرنگ سسٹم فعال کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

شہریوں نے بروقت اور مؤثر اقدامات پر حکام اور اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ مزید برآں، مون سون کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔