Monday, June 30, 2025
ہومکامرسکمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی کل تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی کل تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی

بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی کل تعداد 31دسمبر 2024 تک 100.271 ملین تک پہنچ گئی جو 2023 کے اختتام سے 1.086 ملین ، یا 1.1فیصد کا خالص اضافہ ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی اب 5.25 ملین نچلی سطح کی کمیٹیاں ہیں ، جو 2023 کے آخر سے 74،000 یا 1.4 فیصد کا خالص اضافہ ہے۔

خواتین پارٹی ارکان کی تعداد30.995 ملین رہی ، جو پارٹی ممبروں کی کل تعداد کا 30.9 فیصد ہے۔ اقلیتی قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کی تعداد 7.734 ملین رہی ، جو کل تعداد کا 7.7 فیصد بنتی ہے۔ کالج یا اس سے بلند تعلیمی ڈگری رکھنے والے ارکان کی تعداد 57.786 ملین تھی ، جو 57.6 فیصد بنی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔