Monday, June 30, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینایران چند ماہ میں یورینیئم افزودہ کرنے کا آغاز کرسکتا ہے، سربراہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی

ایران چند ماہ میں یورینیئم افزودہ کرنے کا آغاز کرسکتا ہے، سربراہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی

جنیوا (سب نیوز)اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے (آئی اے ای اے )کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران چند ماہ کے اندر دوبارہ یورینیم افزودہ کرنا شروع کر سکتا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گروسی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں تین ایرانی مقامات(ایٹمی سائٹس)پر امریکی حملوں سے شدید نقصان تو ہوا لیکن (یہ سائٹس) مکمل تباہ نہیں ہوئیں۔سربراہ آئی اے ای اے کا یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے خلاف ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھیں۔رافیل گروسی نے ہفتے کے روز کہا کہ صاف الفاظ میں، کوئی یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ سب کچھ غائب ہو گیا ہے اور وہاں کچھ بھی نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔