Monday, June 30, 2025
spot_img
ہوماسلام آباداسلام آباد میں 1سال میں 1427ریسٹورنٹس پر 3کروڑ 30لاکھ روپے جرمانہ، رپورٹ جاری

اسلام آباد میں 1سال میں 1427ریسٹورنٹس پر 3کروڑ 30لاکھ روپے جرمانہ، رپورٹ جاری

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں 1ہزار 427ریسٹورنٹس پر 3کروڑ 30 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
فوڈ اتھارٹی اسلام آباد نے سالانہ رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق مجموعی طور پر 13 ہزار 595 یونٹس کی انسپکشن کی گئی۔رپورٹ کے مطابق فوڈ اتھارٹی اسلام آباد نے مجموعی طور پر 1427 ریسٹورنٹس کو 3 کروڑ 30 لاکھ جرمانہ کیا۔
سالانہ رپورٹ کے مطابق مضرِ صحت خوراک کی تیاری اور فروخت پر 370 یونٹس سیل کیے گئے جبکہ 11 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے 1 سال میں 2 ہزار 513 لائسنسز جاری کیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔