اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر قائم مقام چیئر مین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران سمیت سی ڈی اے کے پلاٹس کی شفاف اور غیر جانبدارانہ نیلامی کے عمل کی نگرانی کے لئے آکشن کمیٹی قائم کی گئی ۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹوں کا نیلام عام مورخہ 15، 16اور 17 جولائی 2025 کو جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کمرشل پلاٹس کے نیلام عام کے حوالے سے بہترین لوکیشن کے حامل اور کاروبار کے لئے موزوں ترین پلاٹس کا انتخاب کیا گیاہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ نیلامی میں کمرشل پلاٹس سمیت بشمول بلیو ایریا، کلاس تھری، پیٹرول پمپس اور اپارٹمنٹس پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جائیں گے. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ نیلام عام کے حوالے سے سرمایہ کاروں کو آسان اقساط کی ادائیگی کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا اسلام آباد کی ہدایت پراسلام آباد میں سرمایہ کاری اور نیلام عام میں حصہ لینے والوں کو تمام ضروری معلومات کی فراہمی کے لیے علحیدہ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کی کمرشل شاپس بھی نیلام عام کیلئے پیش کی جائیں گی۔قائم مقام چئیر مین سی ڈی اے طلعت محمود گوندل نے آکشن کمیٹی کو ہدایت کی کہ آکشن کمیٹی مشترکہ طور پر نیلامی کے لیے پیش کیے جانے والے پلاٹوں کا وزٹ کریں تاکہ سرمایہ کاروں کو بہترین لوکیشز کے حامل قیمتی پلاٹس میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع میسر آ سکیں۔