Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہومپاکستانانسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی پیشی یقینی بنانے کیلئے وزارت قانون کو دوبارہ خط لکھ دیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی پیشی یقینی بنانے کیلئے وزارت قانون کو دوبارہ خط لکھ دیا

اسلام آباد (سب نیوز)عدالت نے بنی پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی یقینی بنانے کیلئے وزارت قانون کو دوبارہ خط لکھ دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی سماعت کی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی پیشی یقینی بنانے کیلئے دوبارہ وزارت قانون کو خط لکھ دیا۔ کہا کہ وزارت قانون سے پہلے خط کا کوئی جواب نہ آنے پر دوبارہ خط لکھا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت میں کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ رمنا میں دو مقدمات درج ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔