Wednesday, June 25, 2025
spot_img
ہومپاکستانبانی پی ٹی آئی کو پارٹی اور بہن نے مائنس کردیا، عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی کو پارٹی اور بہن نے مائنس کردیا، عظمی بخاری

لاہور (سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف اور اس کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو خود ان کی پارٹی اور بہن نے مائنس کر دیا ہے، یہ قدرت کا انتقام ہے کہ جو نواز شریف کو مائنس کرنے آیا وہ خود پارٹی سے اور اپنے گھر سے مائنس ہو گیا۔
عظمی بخاری نے کہا کہ علیمہ خان، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں، اور علی امین نے خود بھی آج اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کا برملا اظہار کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے بطور چیف ایگزیکٹو بجٹ منظور کروا کر وقتی ریلیف حاصل کیا، ورنہ آئینی طور پر ان کا گھر جانا طے تھا۔ عظمی بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا گزشتہ 12 برس سے ریلو کٹوں اور کرپٹ ٹولے کے رحم و کرم پر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔