Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومپاکستانبانی پی ٹی آئی نے حکم دیا تو ایک منٹ میں اسمبلی ختم کردوں گا، علی امین گنڈا پور

بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا تو ایک منٹ میں اسمبلی ختم کردوں گا، علی امین گنڈا پور

پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکم دیا تو ایک منت میں اسمبلی ختم کردوں گا ۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے کے بجٹ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں لیکن ان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ گورنر نے سازش کے تحت بجٹ کیلئے اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا، تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ گورنر نے بجٹ کا اجلاس نہیں بلایا،سازش کے تحت وفاقی حکومت معاشی ایمرجنسی لگانے کا بہانہ کرکے حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے ۔علی امین نے کہا کہ ہم یہ بجٹ پاس کرینگے اور بانی جو بھی کہیں گے اس پر عمل کرینگے، اس ایوان کے ذریعے تمام اداروں کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں ،عمران خان اس ملک کے وزیراعظم تھے ان کی حکومت کو سازش کی تحت ختم کیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کو ٹارگٹ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ہمارے خلاف سازش کا سلسلہ جاری رہا، گنڈاپور8فروری کو سازش کے تحت پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا اور فارم 47 کو حکومت دیا گیا، 8 فروری کی سازش کے بارے میں کمشنر راولپنڈی کا بیان موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جمہوریت کی خاطر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کو تحلیل کیا، جب بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ہم حکومت ختم کردینگے مگر سازش نہیں ہونے دینگے، جس نے طاقت کو غلط استعمال کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے، اگر یہ سمجھتے ہیں ان کا احتساب نہیں ہو گا تو وہ بھول میں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔