Saturday, June 21, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزسپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کی پیر کو ہونے والی سماعت ملتوی ہونے کا امکان

سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کی پیر کو ہونے والی سماعت ملتوی ہونے کا امکان

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق پیر کو مقرر اہم سماعت ملتوی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ کا کوئٹہ میں انتقال ہو گیا ہے، جس کے باعث وہ سپریم کورٹ سے اپنے آبائی علاقے بلوچستان روانہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جسٹس جمال مندوخیل پیر کو دستیاب نہ ہوئے تو مخصوص نشستوں پر ہونے والی اہم سماعت ممکنہ طور پر مؤخر کر دی جائے گی۔

مخصوص نشستوں کا معاملہ سیاسی و آئینی اعتبار سے انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے اور اس پر عدالت کی آئندہ کارروائی کا انتظار کیا جا رہا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔