اسلام آباد (آئی پی ایس )ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقریریوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم جولائی کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس یحیی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم جولائی کو دوپہر 2 بجے طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ، پشاور، بلوچستان اوراسلام آباد ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقرری پر غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہر ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کیلئے تین سینئر ججز ناموں پر غور کیا جائے گا اور پھر متفقہ طور پر فیصلہ کر کے تقرریوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقرریوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔