Tuesday, June 17, 2025
spot_img
ہومپاکستانملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں ،بحران کا کوئی خطرہ نہیں ،نگران کمیٹی

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں ،بحران کا کوئی خطرہ نہیں ،نگران کمیٹی

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر رکھنے کیلئے اعلی سطح کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عالمی اور مقامی مارکیٹ کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا فی الحال ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں ، بحران کا خطرہ نہیں ،ایک ورکنگ گروپ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے گا۔کمیٹی ہر ہفتے اجلاس کر کے وزیراعظم کو سفارشات پیش کرے گی،کسی بھی ممکنہ سپلائی بحران سے بچنے کیلئے کمیٹی پیشگی حکمت عملی تجویز کرے گی۔یاد رہے وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھا کے پیش نظر کمیٹی تشکیل دی تھی ،کمیٹی میں اہم وفاقی وزارتوں، ریگولیٹری اداروں اور توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔