Saturday, June 14, 2025
spot_img
ہوماسلام آبادانجینئر ز ہائوسنگ سکیم کے لے آئوٹ پلان میں بے قاعد گیاں،سی ڈی اے نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر

انجینئر ز ہائوسنگ سکیم کے لے آئوٹ پلان میں بے قاعد گیاں،سی ڈی اے نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے کی جانب سے انجینئر ز ہائوسنگ سکیم کے لے آئوٹ پلان میں بے قاعدگیوں ،ڈیٹا کی عدم فراہمی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیاگیا۔ڈائریکٹر انجینئر ز ہائوسنگ سکیم عارف شیخ کے نام پر جاری شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق سی ڈی اے نے 2008میں 1156کنال پر مشتمل انجینئر ز ہائوسنگ سکیم کا لے آئوٹ پلان منظور کیا،جو کہ زون 2،ڈی 16اور ڈی 17میں واقع ہے۔لے آئوٹ پلان کے تحت سکیم کا ڈیولپمنٹ پلان 2014میں مکمل ہونا تھا

،متعلقہ سپانسر کمپنی کو سوسائٹی کے این او سی کے تحت شرائط پر عمل درآمد کیلئے متعدد نوٹس بھیجے گئے مگر احکامات کی تعمیل نہیں کی گئی،شوکاز نوٹس میں سوسائٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ 15دن میں تمام درکار ڈیٹا فراہم کیا جائے،سی ڈی اے نے شوکاز نوٹس میں عندیہ دیا ہے کہ اگر 15دن میں تمام تر تفصیلات فراہم نہیں کی جاتیں تو سوسائٹی کا این او سی ،لے آئوٹ پلان منسوخ یا معغطل کر دیا جائے گا۔سی ڈی اے نے سوسائٹی میں بے قاعدگیوں کا کیس ایف آئی اے یا نیب کو بھیجنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔