کراچی(آئی پی ایس ) صوبائی اسمبلی سندھ میں بجٹ اجلاس ، وزیراعلی مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کیا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ 10 ویں بار سندھ کا بجٹ پیش کر رہا ہوں، انشا اللہ آگے بھی کرتا رہوں گا۔سندھ بجٹ میں گریڈ ایک سے گریڈ 16تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12اور پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک جامع بجٹ ہے،
صحت کا بجٹ پچھلے سال کے 302.2 ارب روپے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے، لاڑکانہ میں ایک نئے ہسپتال کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے ہیں۔خیال رہے بجٹ تقریر سے قبل ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف اپوزیشن نے ایوان میں احتجاج کیا، ایم کیو ایم رکن راشد نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی جب کہ اپوزیشن اراکین کی جانب سے شور شرابا جاری ہے۔