Saturday, June 14, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزگورنر خیبرپختونخوا کا بجٹ اجلاس بلانےکیلئے سمری پر دستخط کرنے سے انکار

گورنر خیبرپختونخوا کا بجٹ اجلاس بلانےکیلئے سمری پر دستخط کرنے سے انکار

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بجٹ اجلاس بلانےکیلئے سمری پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بجٹ اجلاس بلانے کیلئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی بھیجی گئی سمری واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ بجٹ کیلئے اسمبلی کا اجلاس بلانےکی سمری ملی ہے اور سمری کو دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق 14 روز تک سمری پر دستخط کرنے کا پابند ہوں، آج ہی دستخط کرنےکا پابند نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔