Saturday, June 14, 2025
spot_img
ہومکامرسچائنا میڈیا گروپ کے سماجی اور تعلیمی پروگرام مرکز کی جانب سے بہترین پروگراموں کی  نئی فہرست جاری

چائنا میڈیا گروپ کے سماجی اور تعلیمی پروگرام مرکز کی جانب سے بہترین پروگراموں کی  نئی فہرست جاری

بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ  کے سماجی اور تعلیمی پروگرام مرکز کی  نئی  اور اعلی معیار کے پروگرام کی فہرست کا اجراء  بیجنگ میں ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ  اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر  شن ہائی شیونگ نے  نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے قانون ساز امور کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ روئی حےسمیت دیگر مہمانوں  کے ساتھ مشترکہ طور پر  پروگراموں کی فہرست کو  جاری کیا ۔

پروگراموں کی فہرست کو  چھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ “نیا عہد اور نیا سفر”    میں   3 بہترین پروگرامز شامل ہیں  ۔ ” دنیا کو بدلنے والی جنگ ”  کے  حصے میں  جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ  اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ  کی فتح کی اسیویں   سالگرہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 2 شاہکار پروگرامز جاری کیے گئے۔

  “چین عظیم کیوں ہے؟”   کے حصے میں  14  پروگرامز  جاری کیے گئے  جو چینی قوم کے برادری کے مشترکہ  تصور کی ترجمانی کرتے ہیں. سائنس اور تعلیمی چینل اور سوشل اینڈ لاء چینل نے 11 اعلی معیار کے پروگراموں کے ساتھ ایک نئی فہرست جاری کی ۔ “نئی سالانہ تقریبات” کے حصے میں  14 سالانہ  پروگراموں کا  اجراء کیا  گیا  جن میں   ایونینگ گالا، تقریبات ، اور کھیلوں کے مقابلے   سمیت دیگر بہترین پروگرامز شامل ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔