Saturday, June 14, 2025
spot_img
ہومدنیاچین کو ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد ممکنہ سنگین نتائج کے بارے میں گہری تشویش ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کو ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد ممکنہ سنگین نتائج کے بارے میں گہری تشویش ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نےیومیہ پریس کانفرنس میں ایران پر اسرائیلی حملوں  پر تبصرہ  کرتے ہوئے کہا کہ چین کو ایران پر اسرائیلی حملوں  اور اس طرح کے اقدامات سے پیدا ہونے والے سنگین نتائج کے بارے میں شدید تشویش ہے۔

جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ چین ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں کی مخالفت کرتا ہے اور تضادات کی شدت اور  ان میں  اضافے کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ علاقائی کشیدگی میں اچانک اضافہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔

چین تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے اور کشیدگی میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔ترجمان نے کہا کہ  چین کشیدگی  میں کمی کے لئے  تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔