اسلام آباد (سب نیوز )بحریہ ٹا ئو ن کی پراپرٹیز کی نیلامی کے نیب کے اقدام کے خلاف کیس میں اہم پیشرفت ،بحریہ ٹان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کر دیا ،نیب نے آج 12 جون کو بحریہ ٹان کی پراپرٹیز نیلام کرنے کا اشتہار جاری کیا تھا ۔بحریہ ٹان کے خلاف کوئی غیرقانونی تادیبی کاروائی نہ کی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم ۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔حکم نامہ کے مطابق عدالت کو بتایا گیا بحریہ ٹان ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جو کنسٹرکشن کے شعبہ سے منسلک ہے، عدالت کو بتایا گیا کہ 190 ملین پانڈ نیب کیس میں بحریہ ٹان فریق، ملزم یا اشتہاری نہیں ہے، درخواست گزار کے مطابق نیب نے اس کے باوجود بحریہ ٹان کی پراپرٹیز ضبط کر لیں۔عدالتی حکم امتناع کے بعد نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری، جواب طلب ، عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلیے ملتو ی کر دی۔
Behria-Town-1ہومبریکنگ نیوزپاکستان کی سیاست میں بڑی ہلچل،، ملک ریاض کے بحریہ ٹان کی نیلامی کے خلاف حکم امتناعی جاری،، تحریری حکمنامہ سب نیوزپر
پاکستان کی سیاست میں بڑی ہلچل،، ملک ریاض کے بحریہ ٹان کی نیلامی کے خلاف حکم امتناعی جاری،، تحریری حکمنامہ سب نیوزپر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔