Friday, June 13, 2025
spot_img
ہومکامرسچین اور روس کے درمیان تعاون ڈبلیو ٹی او کے قواعد اور مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق ہے، چینی وزارت خارجہ

چین اور روس کے درمیان تعاون ڈبلیو ٹی او کے قواعد اور مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں تجارتی پابندیوں کو بائی پاس کر نے کے لئے روس کی مدد کرنے کے بہانے چین کے چھوٹے بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کی یورپی یونین کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی بنیاد اور اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر یکطرفہ پابندیوں اور لانگ آرم اختیار کرنے کی مخالفت کی ہے۔

جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ اس وقت یورپ اور امریکہ سمیت زیادہ تر ممالک روس کے ساتھ تجارت کر رہے ہیں اور چینی اور روسی کاروباری اداروں کے درمیان معمول کے تبادلے اور تعاون ڈبلیو ٹی او کے قواعد اور مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق ہیں جس کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں لہذا اس میں مداخلت نہیں کی جانی چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔