Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج

ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست ان کی بہن نادیہ بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ نے ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف دائر درخواست انتظامیہ کو بھجوا دی تھی، جب کہ عدالت کے ڈویژن بنچ نے قرار دیا تھا کہ درخواست گزار نے انتظامیہ سے رجوع کرنے کا فورم استعمال نہیں کیا۔

تاہم اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ہائی کورٹ سے قبل انتظامیہ سے رجوع کرنا لازمی نہیں۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ کو 22 مارچ کو حراست میں لیا گیا تھا، جب کہ ڈپٹی کمشنر کو ایم پی او کے تحت حراست کا حکم جاری کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق صرف صوبائی حکومت مطمئن ہو تو حراست کا حکم جاری کر سکتی ہے۔ درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ اور ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔