Friday, May 30, 2025
spot_img
ہومپاکستانالیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب موخر کر دیا

الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب موخر کر دیا

اسلام آباد (سب نیوز)ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب موخر کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس زیر سماعت ہونے پر پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 29 مئی کو ہونے والی پولنگ اب نہیں ہوگی۔پنجاب اسمبلی کا الیکٹورل کالج پورا ہونے پر نئے سینیٹر کا انتخاب ہوگا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سینیٹر ساجد میر کی نشست پر انتخاب عدالتی فیصلے سے مشروط ہے اور عدالت کے فیصلے تک سینیٹ انتخاب موخر رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔