Friday, May 30, 2025
spot_img
ہومپاکستاننائب وزیراعظم اسحاق ڈار 29تا 30مئی ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 29تا 30مئی ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار 29 تا 30 مئی کو عوامی جمہوریہ چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے۔
نائب وزیراعظم بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام سے متعلق کنونشن کی دستخطی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار 30 مئی کوکنونشن پر دستخط کریں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے۔اس موقع پر وہ مختلف دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی مکمل پاسداری، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے موثر نفاذ اور بین الاقوامی قوانین کی پیروی کے ذریعے امن و سلامتی اور عالمی خوشحالی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ثالثی، سفارتکاری، مکالمہ اور بین الاقوامی تعاون اس جامع حکمت عملی کے اہم ستون ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔