Friday, May 30, 2025
spot_img
ہومپاکستانکچھ لو اور کچھ دو کے معنی این آر او نہیں تو کیا ہیں؟، عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی سے سوال

کچھ لو اور کچھ دو کے معنی این آر او نہیں تو کیا ہیں؟، عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی سے سوال

اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے تحریک عدم اعتماد لائیں، ہمارے تو نہیں پی ٹی آئی کے لوگ ضرورکم ہوجائیں گے۔
اپنے ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لو اور کچھ دو کے معنی اگر ڈیل، سودے بازی اور این آر او نہیں تو کیا ہیں؟ بانی پی ٹی آئی کے پاس کسی کو دینے کے لیے کیا رہ گیا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے یہ طے کرلے کہ کیا بات کرنی ہے؟ کس نے کرنی ہے؟اورکس سے کرنی ہے؟ یہ پہلے بھی مذاکرات سے بھاگ گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف والے تحریک عدم اعتماد لائیں، ہمارے تونہیں پی ٹی آئی کے لوگ ضرورکم ہوجائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔