اسلام آباد(سب نیوز) چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو محمد نعیم جان کا28مئی یوم تکبیر کے موقع پر کہنا تھا کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ کا وہ درخشاں باب ہے جب 1998 میں چاغی کے پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان ایک خودمختار اور ناقابلِ تسخیر ریاست ہے۔یومِ تکبیر ہمارے قومی اتحاد، سائنسی قابلیت، اور دفاعی صلاحیتوں کی یادگار ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں یقین دلاتا ہے کہ ہم اپنے قومی مفادات اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کو تیار ہیں۔ آئیسکو بھی اس قومی جذبے کو اپناتے ہوئے توانائی کے شعبے میں ملک کی ترقی اور عوامی خدمت میں پیش پیش ہے اور اپنی قومی ذمہ داریوں کو اسی جذبے کے تحت ادا کرتا رہے گا۔ترجمان آئیسکو کے مطابق یوم تکبیر کے موقع پرآئیسکو کے تمام دفاتر میںقومی پرچم لہرایا جائے گا اور دعائیہ تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی، جن میں ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائے گئیں