Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستاناین ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری

این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری

اسلام آباد(سب نیوز)این ڈی ایم اے نے اگلے 12 تا 36 گھنٹے کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایڈوائزری کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں آندھی، طوفان، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی،سیالکوٹ،فیصل آباد،سرگودھا، گوجرانوالہ،گجرات، لاہوراور نارووال میں بھی بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول چترال، بٹگرام، کوہستان، کوہاٹ، کرم، بنوں میں بھی اگلے 12 سے 36 گھنٹے کے دوران بارش متوقع ہے۔
مردان، پشاور، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، مانسہرہ، ابیٹ آباد میں بھی آندھی، طوفان، گرج چمک کے بارش کا امکان ہے، ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔