Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانمیرے خلاف سیاسی سطح پر جاری مہم محض ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے، چیئرمین پی ٹی اے کی وضاحت

میرے خلاف سیاسی سطح پر جاری مہم محض ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے، چیئرمین پی ٹی اے کی وضاحت

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف سوشل میڈیا اور سیاسی سطح پر جاری مہم محض ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے قائمہ کمیٹی میں پیش آنے والے واقعہ پر وضاحت جاری کردی، بیان میں پارلیمانی آداب کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آنے والے واقعے پر افسوس ہے، کسی بھی قسم کی بے ادبی یا غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہ تھا، معزز سینیٹر کے ساتھ ایک ہلکے پھلکے انداز میں تبادلہ خیال ہوا۔ اس سے کسی کو رنج پہنچا تو کمیٹی کے روبرو پہلے ہی معذرت کرچکا ہوں۔چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے مزید کہا کہ سینیٹر ایمل ولی خان کے معزز خاندان کو نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، سینیٹ کے تمام اراکین کا دل سے احترام ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔