Tuesday, July 8, 2025
ہومپاکستانمریم نواز سمیت پورے شریف خاندان کا بھی پولی گراف ٹیسٹ کرایا جائے، بیرسٹر سیف کا مطالبہ

مریم نواز سمیت پورے شریف خاندان کا بھی پولی گراف ٹیسٹ کرایا جائے، بیرسٹر سیف کا مطالبہ

پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وہ تمام افراد جن کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں ان کا پولی گراف ٹیسٹ کرایا جانا چاہئے، بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ جعلی مینڈیٹ سے آئی حکومت کس بنیاد پر کراسکتی ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوام نے بانی پی ٹی آئی اور شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ 8 فروری 2024 کو اپنے ووٹ سے لے لیا تھا، جو حکومت جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آئی ہو وہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کس بنیاد پر کرا سکتی ہے۔ان کا کہناہے کہ موجودہ حکومت پولی گراف ٹیسٹ کراکے اس کے نتائج جعلی بنا سکتی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات بنانے والوں کا بھی پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہئے تاکہ ان سازشوں کا پردہ فاش ہو سکے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی نہ تو کوئی بیرون ملک جائیداد ہے اور نہ ہی کوئی اثاثہ ہے، سپریم کورٹ انہیں پہلے ہی صادق اور امین قرار دے چکی ہے۔ مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا ہے کہ مریم نواز سمیت پورے شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہئے تاکہ قوم کو سچ معلوم ہوسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔