بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے ماتحت ادارے سینٹرل نیوز ڈاکیومنٹری فلم اسٹوڈیو (گروپ) کی تیار کردہ دستاویزی فلم “فیبریک آف لائیوز ” چینی سینما گھروں میں ریلیز کی گئی فیبریک آف لائیوز چین کے سنکیانگ کی جنوبی آواتی کاؤنٹی کے دو خاندانوں کی کہانی ہے،
جو کپاس اگاتے ہیں۔ کپاس چننے کے مصروف موسم میں، انھیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن سبھی کی مشترکہ کوششوں سے، دونوں خاندانوں نے آخر کار محنت کے اطمینان بخش ثمرات حاصل کئے ۔ سنکیانگ کی کپاس کی پیداوار چین کی کل پیداوار کا 90 فیصد سے زیادہ ہے
اور سنکیانگ میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے کپاس کے لاکھوں کاشتکاروں کی زندگیوں کا کپاس سے گہرا تعلق ہے۔ آواتی کاؤنٹی اعلیٰ معیار کی کپاس کے لئے مشہور ہے اور اسے “چین میں کپاس کا آبائی شہر” قرار دیا گیا ہے۔
فلم میں نہ صرف کپاس کے کاشتکاروں کی کپاس چننے اور فروخت کی کہانی بیان کی گئی ہے بلکہ ان کی حقیقی زندگی اور اپنی محنت سے ایک خوشگوار مستقبل تشکیل دینے کے لیے ان کی جستجو کو بھی دکھایا گیا ہے۔