Sunday, June 1, 2025
spot_img
ہومپاکستانسی ایس ایس خصوصی امتحان 2023کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 3.20فیصد رہا

سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 3.20فیصد رہا

اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی)نے سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا۔
ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق 13008امیدواروں نے سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے تحریری امتحان میں حصہ لیا اور 519 امیدوار کامیاب قرار پائے۔نتائج کے مطابق حتمی طور پر 141 امیدوار سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 میں کامیاب قرار، بلوچستان کے 5 امیدوار کامیاب قرار پانے والے سرفہرست 10 امیدواروں میں شامل ہیں۔ایف پی ایس سی نے بتایا کہ سندھ کے 4 اور خیبرپختونخوا کا ایک امیدوار کامیاب قرار پانے والے سرفہرست 10 امیدواروں میں شامل ہیں، کامیاب امیدواروں میں 65 مرد اور 76 خواتین امیدوار شامل ہیں۔
سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 میں کامیابی کا تناسب 3.20 فیصد رہا، میر مصور علی، زوہا ٹوانہ، کنزہ احمد مغل، محمد ذیشان، ارسلان خان، ثانیہ، انضمام قاسم، مراد خالد، محمد اویس خان، ظہیر احمد کامیاب ہونے والے سرفہرست امیدوار ہیں۔اسی طرح کائنات شہزادی، عاقب شوکت، اسما نثار، زرلشتہ فاطمہ، شاہ محمد، ماریہ زیب اعوان، قمر عباس، حفصہ وقار، کاشف علی اور زوہیب احمد کامیاب قرار پائے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔