Sunday, June 1, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزسندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کاکوئی طریقہ کارموجود نہیں، صدرورلڈ بینک

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کاکوئی طریقہ کارموجود نہیں، صدرورلڈ بینک

ورلڈ بینک کےصدر اجے بنگا نے بھارت پر واضح کردیا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں۔

ورلڈبینک کےصدراجےبنگا نےبھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اجےبنگا نےکہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہوا، بھارت نےعمل درآمد روک دیا ہے، سندھ طاس ختم کرنے یا نیا معاہدہ کرنے کیلئے دونوں ملکوں کا متفق ہونا ضروری ہے۔

صدر ورلڈ بینک نےمزیدکہاسندھ طاس معاہدہ یا تو ختم ہوسکتا یا اسکی جگہ دوسرا معاہدہ ہوسکتا، اختلاف کی صورت میں ورلڈ بینک کاکردارایک سہولت کارکاہے،ہم صرف اختلافات دورکرنےکیلئےماہرین کی خدمات حاصل کرسکتےہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔