Tuesday, April 29, 2025
ہومکامرسچین اور روس کے درمیان باہمی اعتماد میں تبدیلی نہیں آئی، چینی وزیر خارجہ

چین اور روس کے درمیان باہمی اعتماد میں تبدیلی نہیں آئی، چینی وزیر خارجہ


ریوڈی جنیرو :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ریو ڈی جنیرو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔منگل کے روز وانگ ای نے کہا کہ حال ہی میں بین الاقوامی صورتحال میں بہت سی نئی تبدیلیاں آئی ہیں، لیکن چین اور روس کے درمیان باہمی اعتماد اور حمایت میں تبدیلی نہیں آئی ۔

انہوں نے کہا کہ برکس کے بانی ارکان کی حیثیت سے چین اور روس کو برکس فریم ورک  میں  ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے، ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو گہرا کرنا چاہئے اور برکس کے اثر و رسوخ  کو مسلسل مضبوط کرنا چاہئے۔لاوروف نے کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے سامنے روس اور چین کے لئے قریبی رابطے برقرار رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے یوکرین کے ساتھ بغیر  پیشگی شرائط کے امن مذاکرات شروع کرنے پر روس کی آمادگی کا اعادہ کیا۔ وانگ ای نے امن مذاکرات کو فروغ دینے کے حوالے سے چین کے اصولی موقف کی وضاحت کی۔فریقین نے اقوام متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم اور جی 20 جیسے کثیر الجہتی فریم ورک کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے پر اسٹریٹجک   گفتگو  کی اور ایران  اور جزیرہ نما کوریا کے جوہری مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔