استنبول (سب نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاک بھارت کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
صدر اردوان نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی جلد کم ہو جائے گی۔ ترکیہ، خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا۔صدر ترکیہ نے پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی اپنی حمایت جاری رکھے گا۔
پاک بھارت کشیدگی ،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا پاکستانی عوام کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔