Sunday, July 6, 2025
ہومپاکستانسی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان، صرف 395 امیدوار کامیاب

سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان، صرف 395 امیدوار کامیاب

لاہور(سب نیوز )سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
سی ایس ایس تحریری امتحان میں 23 ہزار 100 امیدواروں نے اپلائی کیا، 15 ہزار 602 امیدواروں نے امتحان دیا۔15 ہزار 602 میں سے صرف 395 امیدوار ہی کامیاب ہوسکے، 2 اعشاریہ 53 فیصد امیدواروں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔
کامیاب ہونے والے 395 امیدواروں میں سے 157 امیدوار خواتین جبکہ 238 مرد ہیں، سال 2023 میں 3 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔