بیجنگ :چین کی وزارت قدرتی وسائل کے تحت ساؤتھ چائنا سی ڈویلپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے تھیئَے شیئن جیاؤ اورنیو عہ جیاؤ کی چٹانوں کے ماحولیاتی نظام پر ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق تھیئَے شیئن جیاؤ کا کورل ریف ماحولیاتی نظام شدید تنزلی کا شکار ہے جبکہ نیو عہ جیاؤ کا کورل ریف ماحولیاتی نظام صحت مند ہے۔تھیئَے شیئن جیاؤ اور نیو عہ جاؤ چین کے جزائر نان شا کا حصہ ہیں۔
سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ تھیئَے شیئن جیاؤ کا کورل ریف ماحولیاتی نظام شدید تنزلی کا شکار ہونے کی بنیادی وجہ لمبے کانٹوں والی اسٹار فش کا پھیلنا ہے۔ ساتھ ساتھ، فلپائن نے طویل عرصے سے سیکڑوں افراد کے چونگ یے داؤ میں غیر قانونی طور پر رہنے کا بندوبست کر رکھا ہے اور 2018 سے تعمیرات بھی جاری رکھی ہوئی ہیں ۔ یہ سرگرمیاں تھیئَے شیئن جیاؤ اور چونگ یے داؤ کے کورل ریف کے ماحولیاتی نظام کو خاصا نقصان پہنچائیں گی۔
سروے رپورٹ کے مطابق تھیئَے شیئن جیاؤ پر تین سینڈ بار اور نیو عہ پر ایک سینڈبار ہے اور یہ چاروں سینڈ بار قدرتی طور پر بنتی ہیں ۔ فلپائن کا یہ دعوی من گھڑت ہے کہ چین نے تھیئَے شیئن جیاؤ پر مرجان کا ملبہ پھینکا ہے اور بعض ممالک کی طرف سے یہ افواہ پھیلائی گئی ہے کہ یہ سینڈبار چین کی زمین کی بحالی” کے عمل سے بنی ہے جو کہ مکمل طور پر غیر سائنسی اور حقیقت کے برعکس ہے ۔