Friday, April 25, 2025
ہوماسلام آبادجناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35 یوم کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا

جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35 یوم کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا

اسلام آباد (سب نیوز)زیر تعمیر جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کو 35 یوم کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کیلئے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا دورہ ، چیئرمین سی ڈی اے نے ممبر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران کے ساتھ منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، متعلقہ افسران سمیت کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کی جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ ۔

چیئرمین سی ڈٰ ی اے نے ہدایت کی کہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35 یوم کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، منصوبے میں حائل سروس لائنز کی منتقلی کا عمل تیزی سے جاری ہے،منصوبہ 479 میڑ طویل لمبائی پر مشتمل ہے، اسے 3 ٹریفک لینز کس ایڈجسٹ کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے،ملحقہ پل کو کشادہ کرنا بھی اس منصوبے کا حصہ ہے اور دونوں اطراف میں 2 لینز کا اضافہ بھی کیا جائے گا، منصوبے سے ملحقہ چاروں سلپ روڈز کو بھی کشادہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے، منصوبے پر 24/7 تعمیراتی کام کو یقینی بنایا جائے، منصوبوں کے مختلف حصوں پر بیک وقت تعمیراتی کام کو یقینی بنا کر رفتار کو مزید تیز کیا جائے، تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران شہریوں کیلئے بہترین متبادل ٹریفک پلان مرتب کیا جائے۔

چیئرمین سی ڈی اے کی کنسلٹنٹس اور ریزیڈنٹ انجینئرز کو سائٹ پر تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار اور رفتار میں کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،منصوبے کی تکمیل سے وقت کے ساتھ ساتھ ایندھن کی بچت بھی ہوگی، نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد تا مری تک سیاحوں کو سگنل فری کوریڈور پر سفر کرنے سے آسانی پیدا ہوگی، منصوبے کی تکمیل سے سیاحوں اسلام آباد میں ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا اور سیاحوں کو مری آنے جانے میں آسانی ہوگی، منصوبہ شہر میں ٹریفک کے مجموعی نظام کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا، اسلام آباد کے روڈ انفراسٹرکچر کے حوالے سے سی ڈی اے ایک اور سنگ میل عبور کرنے جارہا ہے،منصوبوں کی تکمیل سے اسلام آباد کے روڈ انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔