کیلیفورنیا (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے اور چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام کا ڈرامہ رچایا ہے ،اس وقت ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے،پوری قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ ذاتی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے افواج پاکستان کی پشت پر متحد ہو جائیں ۔
پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں محمد عارف نے کہا کہ بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے اور چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام کا ڈرامہ رچایا ہے ،بھارت چاہتا ہے کہ کسی طرح گلگت بلتستان اور کشمیر پر قبضہ کیا جائے اور پاکستان کا پانی بند کر دیا جائے ، بھارت نے پہلے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے اپنی یونین ٹیراٹری میں شامل کیا، اب آزاد کشمیر اور جی بی کے راستے افغانستان سے ملنا چاہتا ہے،تا کہ پاکستان اور چین کا زمینی راستہ منقطع کر سکے تاہم بھارت کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کی حکومت ، عوام اور سیاسی جماعتیں یک زبان ہو کر بھارت کو منہ توڑ جواب دیں ،اس وقت ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے،پوری قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ ذاتی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے افواج پاکستان کی پشت پر متحد ہو جائیں ۔