Thursday, April 24, 2025
ہومتازہ ترینمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاون، 1500سے زائد کشمیری گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاون، 1500سے زائد کشمیری گرفتار

سرینگر(سب نیوز) پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیریوں کو سری نگر، اننت ناگ، کلگام، پلواما، شوپیاں، گاندربل اور بڈگام سے گرفتار کیا گیا جب کہ گرفتار کیے گئے کشمیریوں کی تعداد 1500 سے زائد ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی کے مکینوں کو ڈرایا دھمکایا اور ہراساں کیا جارہا ہے۔مقبوضہ کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے کنوینر ناصر کھوہامی نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت میں بھی کشمیری طلبہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اتراکھنڈ، اترپردیش اور ہماچل پردیش میں کشمیری طلبہ سے اپارٹمنٹ اور ہاسٹل چھوڑنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جب کہ ہماچل پردیش کی یونیورسٹی میں ہاسٹل کے دروازے توڑ کر طلبہ پر حملہ بھی کیا گیا ۔یاد رہے کہ 3 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہو گئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔