اسلام آباد (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر و سینئر سیاستدان اسد عمر نے کہا ہے کہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے انسانوں کا دہشت گردی کا شکار ہونا قابل مذمت ہے، جب بلوچستان میں معصوم قتل ہورہے تو بھارت میں شدت پسند شادیانے بجارہے تھے، لیکن ہم مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کا خون بہنے کی پھر بھی مذمت کرتے ہیں ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مگر جو جنگجو باتیں مودی نے کیں ہیں لگتا ہے بلاکوٹ کی غلطی سے کچھ نہیں سیکھا ، اس وقت بھی کہا تھا شروع تم نے کیا ختم کیسے اور کب ہوگا فیصلہ ہم کریں گے، اگر کسی کو پھر چائے پینے کا شوق ہو رہا ہے تو دن کی روشنی میں بھیج دیں، پاکستانی مہمان نواز اچھی چائے ہلاکر بھیجیں گے، پاکستان اور بھارت کے عوام کو امن و سلامتی سے زندگی گزارنے دیں۔