اسلام آباد۔:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پہلی بار نجکاری میں ناکامی کے بعد دوسری بار نجکاری مرحلے کا پھر سے آغاز کر دیا گیا جس کیلئے اظہار دلچسپی کا باضابطہ اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے پی آئی اے کی نجکاری بارے امور آئندہ کے لائحہ عمل اور پہلی بار ناکامی کیوں ہوئی وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے میڈیا کیلئے بریفنگ کا انعقاد کیا لیکن نجکاری کمیشن کی میڈیا ٹیم نے وزیر اعظم کے مشیر کی اہم بریفنگ کو چند مخصوص میڈیا آؤٹ لیٹس تک محدود کر دیا
مخصوص دعوت نامہ بنا کر چند صحافیوں کو بھیجا گیا ٹی وی چینلز اور دیگر اداروں کے صحافیوں کے رابطہ کرنے پر نجکاری کمیشن کے پی آر او ڈاکٹر احسن اسحاق نے بتایا کہ مشیر برائے وزیر اعظم نے محض چند لوگوں کو دعوت نامہ کا کہا اور ان لوگوں کے نام بھی منسٹر آفس سے منظور ہوئے جن میں ان کا کوئی کردار نہیں جبکہ نجکاری کمیشن میں منسٹر آفس متعلقہ پی اے سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ نجکاری کمیشن کے پی آر او نے فہرست مرتب کی معاملہ پر مشیر برائے نجکاری محمد علی سے رابطہ کیا گیا تو
ان کی جانب سے بتایا گیا کہ انہوں سے سب صحافیوں کو بریفنگ پر مدعو کرنے کا کہا ہے جبکہ ڈاکٹر احسن اسحاق اس حوالے سے دیگر میڈیا آوٹ لیٹس سے رابطہ کرتے ہیں جس پر پھر سے ڈاکٹر احسن اسحاق کی جانب سے کسی صحافی سے رابطہ کیا گیا نہ مدعو کیا گیا ٹی وی چینلز اور اخبارات کیلئے نجکاری کمیشن کو کور کرنے والے صحافیوں نے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی میڈیا ٹیم کے اس رویے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے فوری کاروائی کا مطالبہ جبکہ انتہائی اہم نوعیت کی پاکستان کے کسی بھی بڑے ادارے کی نجکاری بارے بریفنگ کو محدود کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے