Tuesday, April 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزپیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، شازیہ مری

پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، شازیہ مری

اسلام آباد (آئی پی ایس )سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہن ہے کہ پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، ن لیگ کے ڈی این اے میں لوگوں کو تقسیم کرنے کی پالیسی ہے۔ احتجاج کا طریقہ درست نہیں جس سے عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔

ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز شازیہ مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، لیگی رہنماں کے متضاد بیانات مضحکہ خیز ہیں۔شازیہ مری نے اپنی گفتگو میں کہا کہ حکومت کے بعض رہنماں کے لہجے تند و تیز ہیں، ن لیگ کے ڈی این اے میں لوگوں کو تقسیم کرنے کی پالیسی ہے، اگر ہمارے مخالفین بھی پانی پر احتجاج کر رہیں تو حکومت کی تنقید نہیں بنتی۔

ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز نے کہا کہ سندھ کے اندر ایک عرصے سے پانی کی قلت ہے، احتجاج کا طریقہ درست نہیں جس سے عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔شازیہ مری نے آج نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلاول صاحب کے لہجے کی نہیں اس معاملے کی شدت کو سمجھیں، اب وزیراعظم کو کھل کر اعلان کرنا ہے کہ ہم اس سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے پنجاب کے پانی کی آڈٹ ک بات کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔