اسلام آباد(سب نیوز )ایچ ای اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی قائم مقام سفیر اور چارج ڈی افیئرز نیٹلی اے بیکر نے پاکستانی ایس ایم ایز کے ایک وفد کے ہمراہ مظہر حسین تھتھل، چیئرمین،سی ای او گلوبل ٹریڈ ایکسپو سینٹر پاکستان کے ساتھ ایک تجارتی میٹنگ کی۔
گلوبل ٹریڈ ایکسپو سینٹرمیں بین الاقوامی تجارت اور تعلقات کے ڈائریکٹر لیاقت تھتھل نے تنظیم کے وژن پر زور دیا: “ہم پاکستانی اور امریکی SMEs کاروباری برادریوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ مستقبل کا اقدام دونوں طرف کے SMEs کے لیے، خاص طور پر پاکستان کی خواتین کاروباریوں اور چھوٹی صنعتوں کے لیے نئے دروازے کھولے گا۔ ملاقات میں امریکی سفارت خانے کے اقتصادی افسران نے بھی شرکت کی، جس میں دو طرفہ ایس ایم ای تعاون بڑھانے، مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
نیویارک میں ہونے والے انٹرنیشنل فرنچائز ایکسپو 2025 میں شرکت کے لیے تیار کردہ پاکستان-USA SMEs ٹریڈ اینڈ بزنس ڈیلیگیشن 2025 میں پاکستان کے SMEs کے وفد کی شرکت کا ایک اہم اعلان۔ GTEC کے زیر اہتمام، وفد میں سرجیکل آلات، صحت کی دیکھ بھال، ٹیکسٹائل، IT، خوراک، اور خوبصورتی کی مصنوعات سمیت شعبوں سے تعلق رکھنے والے SMEs کو شامل کیا جائے گا- سرحد پار کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانا اور خواتین کاروباریوں کوبااختیاربنانا۔