اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کو نجی ہاسٹل میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں، قتل کا واقعہ 19 اپریل ہفتہ کے روز پیش آیا۔مدعی مقدمہ نے کہا کہ نامعلوم نوجوان ہاسٹل میں داخل ہوا، میری بہن کمرے سے باہر آئی تو نامعلوم ملزم زبردستی کمرے میں داخل ہو گیا۔مدعی مقدمہ نے مزید بتایا کہ ملزم نے سب کو خاموش رہنے کا کہا اور میری بہن کو گولی مار دی۔مدعی مقدمہ نے مزید کہا کہ 22 سالہ طالبہ کو 3 رومیٹس کی موجودگی میں گولی مار کر قتل کیا گیا، گولیاں لگنے سے 22 سالہ طالبہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔
ہوماسلام آباداسلام آباد، اسلامک یونیورسٹی کی 22سالہ طالبہ کو روم میٹس کی موجودگی میں نجی ہاسٹل میں قتل کر دیا گیا
اسلام آباد، اسلامک یونیورسٹی کی 22سالہ طالبہ کو روم میٹس کی موجودگی میں نجی ہاسٹل میں قتل کر دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔