اٹک :ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ معروف بزنس مین چیئر مین مہریہ ٹاؤ ن ملک جا وید اختر نے اپنے بیٹے کی شادی کی خو شی میں مستحق، نادار، یتیموں،بیواؤں اور اپنے ورکرز میں لاکھوں روپے کے درجنوں پلاٹس مفت تقسیم کر دیے، شادی کی تقریبات کا آغاز سویٹ ہوم کے بچوں، مہریہ ٹاؤن کے محنت کشوں، طالب علمو ں اور علماء کرام کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ سے کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کی سب سے بڑی، معیاری اور اسلام طرز کی رہائشی سوسائٹی مہریہ ٹاؤن پرائیو یٹ لمیٹڈ کے چیئرمین الحاج ملک جاوید اختر کے صاحبزادے منیجنگ ڈائریکٹر مہریہ ٹاؤن حافظ ملک عاطف جاوید کی شادی کی تقریب قرآن خوانی اور محفل نعت رسول مقبول کے ساتھ درود وسلام کی صداؤں سے پروقار روحانی محفل بن گئی۔
اس موقع پر ملک احمد جاوید اختر، شیخ اجمل محمود، سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ،سجادہ نشین باغ نیلاب پیر سجاد حسین شاہ بخاری،سابق ناظم یو سی شیں با غ ملک شمیم خان، چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ شیخ فیصل جاوید، سینئر صحافی نثار علی خان، لطف الرحمان، طاہر نقا س، ملک ریحان،ملک ادریس خان ہمک،ملک نوید ہمک،شیخ حامد محمو د رئیس آف ویسہ (کاملپو ر موسیٰ)، ملک خالد محمود ہمک،ملک ربنواز حیات ایڈووکیٹ،قاضی محمد فاروق سمیت سماجی اور مذہبی شخصیات اور ملک برادری کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیئر مین مہریہ ٹا ؤن ملک جاوید اختر کے وسیع وعریض فارم ہاؤس کے خوبصورت لان میں نعت خوانی اور درود وسلام کی محفل کے بعد ڈائریکٹر مہریہ ٹاؤن ملک ریحان خان نے چیئرمین ملک جاوید اختر کی جانب سے غریب، مستحق، نادا ر، یتیمو ں میں پلاٹ تقسیم کرنے کا اعلان کیا، ملک جاوید اختر کی جانب سے ان کے آبائی گاؤں ہمک کے مستحق افراد میں چار چار مرلے کے پلاٹس تقسیم کئے جبکہ مہریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ کے ملازمین اور ڈیلی ویجز ورکرز میں اٹک شہر میں چار مرلے کے قیمتی پلاٹس تقسیم کیے گئے، اس موقع پر پلاٹس حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد نے ملک جا وید اختر اور ان کے صاحبزا دوں کو مزید ترقی کی دعائیں دیں، تقریب سے ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی اور دعوت اسلامی کے طاہر شاہ نے بھی خطاب کیا۔