اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے قومی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ٹاسک تفویض کردیئے ہیں۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں قومی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ قومی معیشت کو بہتر بنانا اور غیر رسمی متوازی معیشت کا خاتمہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی کے لیے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قومی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کے لئے فوری طور پر متحرک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے۔
وزیراعظم نے رمضان پیکج کی تقسیم کے لئے ڈیجیٹل والیٹ سسٹم کے کامیاب نفاذ کو بھی سراہا اور ہدایت کی کہ اسے دیگر شعبوں میں بھی بڑھایا جائے۔
حکومت کا ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔