اسلام آباد:
سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج محمد افضل مجوکا نے پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
نعیم حیدر پنجوتھا کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، مرتضیٰ طوری اور انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔