کراچی (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینیئر سیاستدان سینیٹر تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔اہلخانہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کے جنازے و تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔رہنما پیپلز پارٹی وقار مہدی کا کہنا ہے کہ تاج حیدر ہمارے دیرینہ ساتھی اور بہترین سیاسی کارکن تھے، تاج حیدرپیپلز پارٹی کے بنیادی و نظریاتی کارکنان میں سے ایک تھے، ان کی سیاسی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر انتقال کرگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔